سوال: کیا باپ، اپنی کسی اولاد کو میراث سے محروم کرسکتا ہے یا کسی کو زیادہ حصہ دے سکتا ہے؟
جواب: ورثاء میں سے کسی کو میراث سے محروم کرنا شرع مقدس اسلام میں جائز نہیں ہے اور یہ عمل باطل ہے، تاہم ہر انسان اپنی وفات سے پہلے اپنا مال اور جائیداد اپنے بچوں میں سے بعض کو یا دیگر لوگوں کو بخش کر ان کے حوالے کرسکتاہے۔
البتہ ضروری ہے اس طرح عمل کرے کہ ورثاء کے درمیان اختلاف اور دشمنی کاباعث نہ بنے۔