۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا سید حیدر عباس رضوی 

حوزہ/ مولانا سید حیدر عباس رضوی نے قوم کے با اثر افراد اور آصفی امام باڑے کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ یہاں قرآن مجید، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ مختلف زبانوں میں مہیا کرائیں تا کہ آنے والے ہمارے ائمہ کو ان کے علمی خدمات کے ذریعہ پہچان سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ تنظیم آصفی کے زیر اہتمام عشق حسینی کی منھ بولتی تصویر یعنی حسینیہ آصفی(بڑا امام باڑہ) میں خمسہ مجالس سے مولانا سید حیدر عباس رضوی نے خطاب کیا۔

مولانا موصوف نے اپنے منفرد انداز خطابت میں قرآنی آیات اور سیرت و روایات معصومین علیہم السلام کے تناظر میں آزادی کا صحیح مفہوم پیش کیا ساتھ ہی میر کاروان حسینی امام سجاد علیہ السلام کی زندگی کے اہم کارناموں پر روشنی ڈالی۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے قرآنی آیت کے ضمن میں نبی اکرم کے فرائض بیان کئے ساتھ ہی اضافہ کیا کہ ان سب کے عوض مالک کریم نے عام مومنین سے چند مطالبات کئے ہیں جن میں آنحضرت کی حمایت و نصرت شامل ہے۔

مولانا سید حیدر عباس رضوی نے مجالس میں موجود مرد و زن کے درمیان خاص تاکید کی کہ امام سجاد کے علمی شاہکار صحیفہ سجادیہ کو پڑھیں تا کہ دعا و مناجات کا صحیح طرز معلوم ہو سکے۔

مولانا نے قوم کے با اثر افراد اور آصفی امام باڑے کی انتظامیہ سے درخواست کی کہ یہاں قرآن مجید، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ مختلف زبانوں میں مہیا کرائیں تا کہ آنے والے ہمارے ائمہ کو ان کے علمی خدمات کے ذریعہ پہچان سکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .