۲۳ شهریور ۱۴۰۳ |۹ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 13, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍دين فروشى كے مقابل جو بھى قيمت و اجرت، جتنى بھى زيادہ حاصل ہو حقير و ناچيز ہے۔خداوند متعال كو نظر ميں ركھنا اور اس كے غير سے خوف نہ كھانا قرآن پر ايمان اور دين فروشى سے اجتناب كا باعث بنتاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَآمِنُوا بِمَا أَنزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَلَا تَكُونُوا أَوَّلَ كَافِرٍ بِهِ ۖ وَلَا تَشْتَرُوا بِآيَاتِي ثَمَنًا قَلِيلًا وَإِيَّايَ فَاتَّقُونِ ﴿بقرہ 41﴾

ترجمہ: اور اس کتاب (قرآن) پر ایمان لاؤ جو میں نے (اب) نازل کی ہے۔ جو اس (توراۃ) کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم اس کے اولین منکر نہ بنو اور آیتوں کو (ان میں تحریف کرکے) تھوڑی قیمت (دنیوی مفاد) پر فروخت نہ کرو۔ اور مجھ ہی سے (میری نافرمانی سے) ڈرو۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ اللہ تعالىٰ نے بنى اسرائيل كو قرآن كى تصديق اور اس پر ايمان لانے كى دعوت دى۔
2️⃣ قرآن كريم كا نازل كرنے والا پروردگار عالم ہے۔
3️⃣ قرآن پر ايمان لانا اور اس كا انكار نہ كرنا اللہ تعالىٰ كے بنى اسرائيل سے عہد و پيمان ميں سے تھا۔
4️⃣ قرآن حكيم بنى اسرائيل پر نازل ہونے والى آسمانى كتابوں (تورات، انجيل...) كى حقانيت كى تصديق كرنے والا ہے۔
5️⃣ قرآن كريم كا خداوند متعال كى جانب سے نازل ہونا اس بات كى دليل ہے كہ سب كو اس پر ايمان لانا چاہيئے۔
6️⃣ قرآن حكيم تورات و انجيل كى حقانيت كى دليل ہے۔
7️⃣ اللہ تعالىٰ نے بنى اسرائيل (يہود و نصارى) كو قرآن كريم كا انكار اور كفر كرنے سے متنبہ فرمايا۔
8️⃣ قرآن كريم كے انكار اور تورات و انجيل كے حقائق كے كفر سے يہود و نصارى كا ہدف متاع دنيا كا حصول تھا۔
9️⃣ قرآن كريم كے كفر و انكار كى طرف رجحان كے عوامل ميں سے ايك دنياوى مفادات كا حصول ہے۔
🔟 پروردگار عالمين كى عظمت و منزلت ہى اس لائق ہيں كہ اس كى ذات اقدس سے ڈراجائے اور اسى امر كا خيال ركھا جائے۔
1️⃣1️⃣ قرآن كريم پر ايمان اور ديگر آسمانى كتابوں كے حقائق سے وابستہ رہنا اس بات كا سبب ہے كہ الہٰى عذاب سے محفوظ رہا جاسكے۔
2️⃣1️⃣ دين فروشى عذاب و عقاب الہٰى ميں گرفتارى كا سبب ہے۔
3️⃣1️⃣ دين فروشى كے مقابل جو بھى قيمت و اجرت، جتنى بھى زيادہ حاصل ہو حقير و ناچيز ہے۔
4️⃣1️⃣ خداوند متعال كو نظر ميں ركھنا اور اس كے غير سے خوف نہ كھانا قرآن پر ايمان اور دين فروشى سے اجتناب كا باعث بنتاہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .