تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ
بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذْ وَاعَدْنَا مُوسَى أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ اتَّخَذْتُمُ الْعِجْلَ مِن بَعْدِهِ وَأَنتُمْ ظَالِمُونَ (بقرہ 51)
ترجمہ: اور ہم نے موسى سے چاليس راتوں كا وعدہ ليا تو تم نے ان كے بعد گوسالہ تيار كرليا كہ تم بڑے ظالم ہو
📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕
1️⃣ اللہ تعالى نے بنى اسرائيل كو فرعون اور اس كے لشكر كے تسلط سے نجات دلانے كے بعد حضرت موسى عليه السلام كو عبادت اور خاص مناجات كے لئے دعوت دي
2️⃣ حضرت موسى عليه السلام اللہ تعالى كے ہاں عظيم مقام و منزلت ركھتے ہيں
3️⃣ حضرت موسى عليه السلام كى خاص عبادت اور مناجات كے لئے چاليس (40) شب كا تعين ھوا
4️⃣ الہى رہبروں اور قائدين كا معاشرے سے كچھ محدود مدت تك اللہ تعالى كى عبادت كے لئے كنارہ كشى كرنا ايك پسنديدہ اور اچھا عمل ہے
5️⃣ رات كى عبادت و مناجات كى ايك خاص اہميت ہے
6️⃣ چاليس رات لوگوں سے دور ہوكر عبادت و مناجات كرنے كا ايك خاص اثر ہے
7️⃣ حضرت موسى عليه السلام كى عدم موجودگى ميں بنى اسرائيل نے بچھڑے كى پوجا كرنا شروع كردى
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•