۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍اللہ تعالىٰ كى بارگاہ ميں شكر و سپاس گزارى كرنا لازم و ضرورى ہے۔اللہ تعالىٰ كى بارگاہ اقدس ميں سپاس و شكر گزارى اور شاكرين كے مقام تك پہنچنے كى راہ ميں گناہان كبيرہ ركاوٹ بنتے ہيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
ثُمَّ عَفَوْنَا عَنكُم مِّن بَعْدِ ذَٰلِكَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ﴿بقرہ، ٥٢ ﴾

ترجمہ: پھر ہم نے اس (ظلم) کے بعد بھی معاف کر دیا۔ تاکہ تم شکر گزار بنو۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ بنى اسرائيل كا بچھڑے كى پوجا والا گناہ اللہ تعالىٰ نے معاف فرما ديا۔
2️⃣ انسانوں كے گناہوں كى بخشش و آمرزش اللہ تعالىٰ كے دست قدرت اور اختيار ميں ہے۔
3️⃣ مرتد ہونے كا گناہ اللہ تعالىٰ كے ہاں قابل عفو و بخشش ہے۔
4️⃣ گوسالہ پرستى كے گناہ كى معافى سے اللہ تعالىٰ نے بنى اسرائيل پر احسان فرمايا۔
5️⃣ اللہ تعالىٰ كى بارگاہ ميں شكر و سپاس گزارى كرنا لازم و ضرورى ہے۔
6️⃣ اللہ تعالىٰ كى بارگاہ اقدس ميں سپاس و شكر گزارى اور شاكرين كے مقام تك پہنچنے كى راہ ميں گناہان كبيرہ ركاوٹ بنتے ہيں۔
7️⃣ گناہ كا معاف ہونا ايك ايسى نعمت ہے جس كا شكر ادا كيا جانا چاہيئے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .