۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍ اديان الٰہى ميں سزاؤں كے احكام و قوانين، اگر چہ وہ سزا قتل ہونے كى ہو، يہ سب گناہگاروں اور خطاكاروں كے لئے فلاح و سعادت كى ضمانت فراہم كرتے ہيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ يَا قَوْمِ إِنَّكُمْ ظَلَمْتُمْ أَنفُسَكُم بِاتِّخَاذِكُمُ الْعِجْلَ فَتُوبُوا إِلَىٰ بَارِئِكُمْ فَاقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ عِندَ بَارِئِكُمْ فَتَابَ عَلَيْكُمْ إِنَّهُ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ﴿بقرہ ٥٤﴾

ترجمہ: اور (وہ وقت یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! یقینا تم نے گو سالہ کو (معبود) بنا کر اپنی جانوں پر بڑا ظلم کیا ہے۔ لہٰذا تم اپنے خالق کی بارگاہ میں (اس طرح) توبہ کرو۔ پس اپنی جانوں کو قتل کرو۔ یہی (طریقہ کار) تمہارے خالق کے نزدیک تمہارے لئے بہتر ہے۔ اس صورت میں اس نے تمہاری توبہ قبول کی بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ حضرت موسىٰ عليہ السلام كى قوم نے بچھڑے كى پوجا كركے خود پر ظلم كيا اور سزا كے مستحق قرار پائے۔
2️⃣ حضرت موسىٰ عليہ السلام نے اپنى قوم كى ستمگرى كے بيان كے ساتھ ہى ان كو فرمان ديا كہ اللہ كى بارگاہ ميں توبہ كرو۔
3️⃣ شرک اختيار كرنے اور غير خدا كى پرستش كرنے سے خداوند متعال كو كوئی ضرر يا نقصان نہيں ہوتا بلکہ انسان خود پر ظلم و ستم کرتا ہے۔
4️⃣ گناہگاروں كى ضرورى اور اہم ذمہ دارى ہے كہ اللہ تعالٰى كى بارگاہ ميں توبہ كے ذريعے بازگشت كريں۔
5️⃣ بنى اسرائيل كے گوسالہ پرستوں كى توبہ ايک دوسرے كو قتل كرنا معيّن كى گئی۔
6️⃣ گناہوں سے توبہ كا طريقہ كار اس گناہ كى نوعيت كے اعتبار سے مختلف ہوتا ہے۔
7️⃣ گناہگاروں ميں حدود الہٰى كى قبوليت كے لئے روحى اور فكرى آمادگى پيدا كرنا ايك اچھا اور بہتر عمل ہے۔
8️⃣ تنقيد اور نصيحت سے پہلے مہربانى اور محبت سے پيش آنا ايک اچھا اور بہت بہتر عمل ہے۔
9️⃣ اديان الٰہى ميں سزاؤں كے احكام و قوانين، اگر چہ وہ سزا قتل ہونے كى ہو، يہ سب گناہگاروں اور خطاكاروں كے لئے فلاح و سعادت كى ضمانت فراہم كرتے ہيں۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .