سوال:کبھی کبھی میرے مسوڑھوں سے خون نکلتا ہے جو تھوک میں مل جاتا ہے اگر اسے نگل جاؤں تو کیا روزہ
باطل ہو جائے گا؟
جواب: آیات عظام جواد تبریزی ، صافی اور نوری ہمدانی کے علاوہ تمام مراجع کرام: اگر مسوڑھوں کا خون تھوک سے مل جائے تو روزہ کو باطل نہیں کرتا۔
آیات عظام جواد تبریزی اور صافی: اگر مسوڑھے کا خون تھوک سے مل جائے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اسے نہ نگلے بلکہ تھوک دے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی: اسے نگلنا جائز نہیں ہے چاہے تھوک کے ساتھ مل ہی کیوں نہ جائے۔