کیا نماز جماعت میں، تمام امور امام جماعت کیساتھ انجام دینا ضروری ہے؟
کیا نماز کے اذکار میں مصروف ہیں یا افعال نماز میں۔
نماز کے اذکار کہتے وقت، مثلا ذکر تشهد يا ذکر سجده، تو مستحب ہے که امام جماعت کی پیروی کریں؛
لیکن
واجب نہیں ہے۔ پس اگر عمدی یا غیرعمدی امام جماعت سے پہلے ذکر پڑھ بھی لیا ہے، تو اس میں اشکال نہیں ہے۔
جب نماز کے افعال میں مصروف ہیں، مثلا سجده يا رکوع، تو واجب ہے که امام جماعت کی پیروی کریں۔
پس اگر امام جماعت ابھی رکوع میں نہیں گئے ، تو ہم امام جماعت سے پہلے رکوع میں نہیں جا سکتے۔
توضیحالمسائل مراجع، م1470۔