۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|مسلمانوں کے لیے مسجد الحرام کو قبلہ کے طور معین کرنا پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی رضایت اور خوشخبری کا باعث بنا۔علمائے اہل کتاب نے تبدیلی قبلہ کی حقیقت کو چھپایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ ۖ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا ۚ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ ۗ وَإِنَّ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ ۗ وَمَا اللَّـهُ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ ﴿بقره، 144﴾

ترجمہ: (اے رسول ص) تحویل قبلہ کی خاطر) تیرا بار بار آسمان کی طرف منہ کرنا ہم دیکھ رہے ہیں۔ تو ضرور اب ہم تمہیں موڑ دیں گے اس قبلہ کی طرف جو تمہیں پسند ہے۔ پس اپنا رخ مسجد الحرام کی طرف موڑ دیجئے۔ اور (اے اہل ایمان) تم جہاں کہیں بھی ہو اپنے منہ (نماز پڑھتے وقت) اسی طرف کیا کرو۔ جن لوگوں کو (آسمانی) کتاب (تورات وغیرہ) دی گئی ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ (تحویل قبلہ کا فیصلہ) ان کے پروردگار کی طرف سے ہے اور یہ حق ہے۔ اور جو کچھ (یہ لوگ) کر رہے ہیں اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ انبیاء علیہم السلام پر وحی کے ظہور کا مقام آسمان ہے.
2️⃣ اللہ تعالیٰ انسانوں کے اعمال پر ناظر اور ان کے ضمیروں سے آگاہ ہیں.
3️⃣ قبلہ کا تعیّن کرنا اللہ تعالیٰ کے امور و افعال میں سے ہے.
4️⃣ احکام دین کی تشریع اور ان کا نسخ اللہ تعالیٰ کے دست قدرت میں ہے.
5️⃣ مسلمانوں کے لیے مسجد الحرام کو قبلہ کے طور معین کرنا پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی رضایت اور خوشخبری کا باعث بنا.
6️⃣ علمائے اہل کتاب نے تبدیلی قبلہ کی حقیقت کو چھپایا.
7️⃣ انسانوں کے اعمال سے اللہ تعالیٰ ہرگز غافل نہیں ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .