۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|اہل ایمان فقط اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔ اہل ایمان عبادت میں شرک کرنے سے منزہ و مبرا ہیں۔ یکتا پرستی انسانوں کے لیے بہترین رنگ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
صِبْغَةَ اللَّـهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّـهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ ﴿بقرہ، 138﴾

ترجمہ: رنگ تو صرف اللہ کا رنگ ہے اور اللہ کے رنگ (دین اسلام) سے بہتر کس کا رنگ ہوسکتا ہے اور ہم اسی کے عبادت گزار ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ قرآن کریم، انبیاء علیہم السلام اور ان پر نازل ہونے والے معارف پر ایمان رکھنا ایک ایسا رنگ ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو پاکیزہ اور مزیّن فرمایا ہے.
2️⃣ انسان کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے بہترین معارف اور احکام پیش فرمائے ہیں.
3️⃣ اہل ایمان فقط اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں.
4️⃣ اہل ایمان عبادت میں شرک کرنے سے منزہ و مبرا ہیں.
5️⃣ یکتا پرستی انسانوں کے لیے بہترین رنگ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .