۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
سفر معصیت

حوزه|سفر معصیت سے مراد کوئی بھی ایسا سفر کہ جس سفر کے ذریعے انسان کوئی حرام کام کرنے کا قصد رکھتا ہو، جیسے کسی کو اذیت دینے کے لئے جا رہا ہو  نہ یہ کہ سفر میں اتفاقا کسی کو اذیت دے۔۔

حوزه نیوز ایجنسی|

سفر معصیت سے کیا مراد ہے اور اسکا کیا حکم ہے؟
جواب: سفر معصیت سے مراد کوئی بھی ایسا سفر کہ جس سفر کے ذریعے انسان کوئی حرام کام کرنے کا قصد رکھتا ہو، جیسے کسی کو اذیت دینے کے لئے جا رہا ہو نہ یہ کہ سفر میں اتفاقا کسی کو اذیت دے یا مثلا قرض خواہ کے مطالبے سے فرار کی خاطر سفر کرے جبکہ قرض اداء کرنے پر قادر ہو یا اس جیسے ارادے سے سفر کرنا۔ ان حالات میں اگرچہ وہ مسافر ہوگا مگر جائز سفر کرنے والے مسافروں کی طرح اسےنماز و روزے میں حکم قصر و افطار کی تخفیف نہیں ملے گی بلکہ پوری نماز پڑھنی ہوگی اور ماہ رمضان کا روزہ بھی واجب ہے۔

استفتاء آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی مد ظلہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .