۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فسخ

حوزه|کچھ وقت گزرنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ میں نے جو گاڑی خریدی ہے اس کے انجن میں کوئی بڑا مسئلہ ہے۔ اس بات کے پیش نظر کہ طرفین کے درمیان طے شدہ معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ گاڑی صحیح و سالم ہے اور خریدار کے لیے فسخ کرنے کا حق محفوظ ہے، کیا اتنا وقت گزرنے اور انتقال کے قانونی کاغذات بن جانے کے بعد مجھے شرعی طور پر معاملہ فسخ ﴿منسوخ﴾ کرنے کی اجازت ہے؟

حوزه نیوز ایجنسی|

معاملہ کی گئی چیز کے معیوب ہونے پر فسخ اور ارش لینے کا حق

سوال: کچھ وقت گزرنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی کہ میں نے جو گاڑی خریدی ہے اس کے انجن میں کوئی بڑا مسئلہ ہے۔ اس بات کے پیش نظر کہ طرفین کے درمیان طے شدہ معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ گاڑی صحیح و سالم ہے اور خریدار کے لیے فسخ کرنے کا حق محفوظ ہے، کیا اتنا وقت گزرنے اور انتقال کے قانونی کاغذات بن جانے کے بعد مجھے شرعی طور پر معاملہ فسخ ﴿منسوخ﴾ کرنے کی اجازت ہے؟

جواب: آپ کو اختیار حاصل ہے کہ چاہیں تو معاملے کو فسخ کردیں یا بیچنے والے سے ارش لے لیں (صحیح اور خراب یا معیوب گاڑی کی قیمت میں جو فرق ہے اتنی رقم واپس لے لیں)۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .