۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بن گوریون ائیرپورٹ

حوزہ/ عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج صبح ایک بیان جاری کر کے تل ابیب کے بنگورین ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج صبح ایک بیان جاری کر کے تل ابیب کے بنگورین ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کا اعلان کیا، اسی طرح عراق کی اسلامی مزاحمت نے جمعرات کی رات کو بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے الجلیل کے علاقے میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے کئی بار عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں اور اسرائیل کے لیے امریکہ کی وسیع حمایت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

ادھر یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے منگل کی صبح کہا کہ یمن کی فوج نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ اس امریکی جہاز کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی پر حملے بند نہیں ہوتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، مقبوضہ فلسطین کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے، گزشتہ ہفتے بھی یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں دو امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ پر صیہونی حملے کے بعد سے عراقی مزاحمت نے متعدد بار صیہونی حکومت اور امریکہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .