۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مسجد الاقصی

حوزہ/ لاکھوں نمازیوں نے غاصب صہیونیوں جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود شب قدر (رمضان المبارک کی ستائیسویں شب) کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاکھوں نمازیوں نے غاصب صہیونیوں جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود شب قدر (رمضان المبارک کی ستائیسویں شب) کو مسجد اقصیٰ میں نماز مغربین اور تراویح ادا کی۔

قدس کی وزارت اوقاف نے اعلان کیا کہ مسجد اقصیٰ میں 2 لاکھ نمازیوں نے نماز مغربین اور تراویح ادا کیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے راستوں پر نمازیوں پر حملہ کیا اور انہیں زدوکوب کیا۔

نماز کے بعد نمازیوں اور معتکفین نے غزہ کی حمایت اور مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے صحن میں احتجاج کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .