حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشیعہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
منْ صَدَقَ لِسَانُهُ زَكَى عَمَلُهُ وَ مَنْ حَسُنَتْ نِيَّتُهُ زِيدَ فِي رِزْقِهِ وَ مَنْ حَسُنَ بِرُّهُ بِأَهْلِ بَيْتِهِ مُدَّ لَهُ فِي عُمُرِهِ
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جو سچا ہو اس کا کردار پاک ہو جاتا ہے، جس کی نیت اچھی ہو اس کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے اور جس کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ برتاؤ اچھا ہو تو اس کی عمر بڑھ جاتی ہے۔
وسائل الشیعہ، جلد 1، صفحہ 56