۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
اجلاس

حوزہ/آستانہ قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے تعاون سے حرم امام رضا (ع) میں متعدد اردو زبان مفکرین کا ’’حضرت فاطمہ زہراء (س) کی انقلابی و سیاسی زندگی‘‘ پر خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؛ آستانہ قدس رضوی کے شعبۂ غیر ملکی زائرین کے زیر انتظام صحن پیامبر اعظم (ص) کے باب الہادیؑ پر واقع فاطمیون روم میں ہندوستان اور پاکستان کے اردو زبان مفکرین کی موجودگی میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں حجت الاسلام والمسلمین ابن علی حیدری نے خطاب کیا اور حضرت فاطمہ زہراء (س) کی سیاسی اور انقلابی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

انہوں نے امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السّلام کی حمایت میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء (س) اس وقت کے تمام مشکل حالات اور پریشانیوں میں حضرت امام علی علیہ السلام کی معاون و مددگار رہیں۔

حجت الاسلام حیدری نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سماجی و سیاسی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ(س) نے یہ ثابت کر دیا کہ ایک مسلمان عورت سیاسی و سماجی میدان میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اسلامی معاشرے کی قیادت میں أمیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السّلام کے حق کا دفاع، ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ اور ولایت کا دفاع جملہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیاسی و انقلابی زندگی کے چند اہم پہلو ہیں۔

واضح رہے کہ اس خصوصی اجلاس کے انعقاد کا مقصد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں آگہی دینا اور غیر ملکی زائرین میں دینی و ثقافتی بنیادوں کو مستحکم بنانا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .