حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریکِ حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے حال ہی میں ایک ایسی جگہ پر بمباری کی ہے، جہاں متعدد اسرائیلی قیدیوں کو رکھا گیا تھا اور ان کی ہلاکت کو یقینی بنانے کے لئے اس نے اس جگہ پر کئی بار بمباری کی۔
ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن نے جان بوجھ کر اس جگہ پر بمباری کی ہے، جس کا مقصد اس کے قیدیوں اور ان کی حفاظت کے ذمہ دار مجاہدین کو ہلاک کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مجاہدین دشمن کے قیدیوں کو ملبے تلے سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، جب وہ ان میں سے ایک کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن اس کی قسمت نامعلوم ہے۔
ابو عبیدہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ہم اس واقعے اور اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کے لئے جنگی مجرم نیتن یاہو اور اس کی حکومت اور فوج کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ