جمعہ 4 جولائی 2025 - 20:55
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا شرعی حکم اور سزا موت ہے: آیت اللہ خاتمی

حوزہ/ خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے حالیہ خطبوں میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صہیونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو قرآن و فقہ کی رو سے محارب اور مفسد فی الارض ہیں جن کی شرعی سزا سزائے موت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطیب نماز جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے حالیہ خطبوں میں امریکہ اور صہیونی ریاست کی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صہیونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو قرآن و فقہ کی رو سے محارب اور مفسد فی الارض ہیں جن کی شرعی سزا سزائے موت ہے۔

تہران میں عوام کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ قم و نجف کے تمام مراجع عظام نے ان کی جارحیت اور اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید مخالفت کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو اسلام، ملت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی توہین قرار دیا۔

آیت اللہ خاتمی نے شہدائے اقتدار کی تاریخی تشییع جنازہ کو ملت ایران کی استقامت، وحدت اور دشمن ستیزی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت نے واضح پیغام دیا کہ وہ شہداء کے پرچم کو زمین پر نہیں گرنے دیں گے اور اسلامی انقلاب کی حفاظت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تشییع جنازہ میں عوام نے دنیا کو بتایا کہ ایران دشمنوں کے سامنے کبھی سرِ تسلیم خم نہیں کرے گا۔ آیت اللہ خاتمی نے رہبر معظم انقلاب کی جانب سے ملت کو تین اہم چیزوں کی یاددہانی کرائی: اسرائیل کے خلاف فتح، امریکہ کی تحقیر اور ملت کی بصیرت و استقامت۔

انہوں نے عاشورا کی تعلیمات اور حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی استقامت کو موجودہ حالات میں شہداء کے خاندانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا اور کہا کہ دشمن کے ظلم کو بے نقاب کرنا اور شہداء کے پیغام کو تحریف سے بچانا ایک دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے امریکی صدر کی ایران کو تسلیم کرنے کی خواہش کو حماقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملتِ حسینی نے ہمیشہ استقامت دکھائی ہے اور شہادت کو افتخار جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی طرف سے مراجع اور رہبر انقلاب کی توہین ناقابل برداشت ہے اور شریعت میں اس کی سزا موت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha