اتوار 3 اگست 2025 - 06:00
امام جعفر صادق علیہ‌السلام کی زبانی حضرت سلمان فارسی کی خصوصیات

حوزہ / رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جناب سلمان فارسی کے بارے میں فرمایا: ایمان کا مقام، علم و معرفت کا مقام، خدا کی راہ میں جدوجہد کا مقام، حق تک پہنچنے کی جستجو انسان کو اس حد تک بلند کردیتی ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے بارے میں فرماتے ہیں: "سلمان منّا اهل البیت" یعنی سلمان ہم اہل بیت سے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت سلمان فارسی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم صحابی کی یاد کا دن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بقول: ایمان کا مقام، معرفت کا مقام، راہِ خدا میں مجاہدت اور حق تک پہنچنے کی سعی انسان کو اس مقام تک پہنچا دیتی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائیں: *«سلمان منا اهل‌البیت»*۔

امام جعفر صادق علیہ‌السلام کے بیان کردہ حضرت سلمان فارسی کے تین نمایاں اوصاف:

ایک شخص نے امام جعفر صادق علیہ‌السلام سے عرض کیا کہ میں آپ سے بارہا سلمان فارسی کا ذکر سنتا ہوں، آپ انہیں کثرت سے یاد فرماتے ہیں۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟

امام علیہ‌السلام نے فرمایا:

جانتے ہو کیوں؟ سلمان میں تین خصوصیات ایسی تھیں جن کی وجہ سے میں انہیں زیادہ یاد کرتا ہوں:

1. امیرالمؤمنین علیہ السلام کی خواہش کو اپنی خواہش پر ترجیح دینا

سلمان، امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کی رضا کو اپنی ذاتی خواہش پر مقدم رکھتے تھے۔

2. فقیروں سے محبت اور انہیں مالداروں پر ترجیح دینا

وہ فقراء سے محبت کرتے تھے، انہیں مالداروں سے بہتر سمجھتے تھے۔

3. علم اور علماء سے محبت

سلمان علم کو محبوب رکھتے تھے اور علماء سے محبت کرتے تھے۔

یہ تین صفات ایسی تھیں جنہوں نے امام جعفر صادق علیہ‌السلام جیسے جلیل القدر امام کے دل میں ان کے لیے محبت اور توجہ پیدا کی۔

(تلخیص از بیانات رهبر معظم انقلاب)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha