اتوار 5 اکتوبر 2025 - 03:00
حدیث روز | بیوی کو ہمیشہ یاد رہنے والا جملہ

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حدیث میں شوہر کے اپنی بیوی کے لیے محبت آمیز گفتگو کے اثر کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشیعہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

قولُ الرَّجُلِ لِلمَرأَةِ: اِنّي أُحِبُّكِ لا يَذهَبُ مِن قَلبِها أبدا

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

شوہر کا اپنی بیوی کو یہ کہنا کہ "میں تجھ سے محبت کرتا ہوں"، اسے عورت کبھی فراموش نہیں کرتی۔

وسائل الشیعہ، ج 14، ص 10

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha