پیر 16 فروری 2026 - 14:58
مجرموں کو اگر سرعام سزا دی جاتی تو آج بے گناہ لوگوں کا قتل عام نہ ہوتا، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ماہ رمضان المبارک  کی آمد آمد ہے۔ حکومت پاکستان اور انتظامیہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سرچ آپریشن کرے۔ سانحہ ترلائی کلاں اسلام آباد میں ملوث مجروں کی سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کرے اور وہ مجرم جو گرفتار ہو چکے ھیں ان کو  فی الفور  سزا دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی اور امن کمیٹی راولپنڈی کے چیئرمین مولانا حافظ اقبال نے استقبال ماہ رمضان کے مشترکہ بیغام میں کہا: آج تک جتنے بھی سانحات ہوئے مجروں کو سرعام سزا نہیں دی گئی اگر سرعام سزا دی جاتی تو بے گناہ لوگوں کا قتل عام رک جاتا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات کا عزم کیا کہ ماہ مبارک میں خطباء و ذاکرین محراب و ممبروں سے امن، اتحاد، اخوت و بھائی چارے کے پیغام دیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر حکومت اور انتظامیہ فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کرے۔ وہ عناصر جو ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر وطن عزیز میں دہشت گردی، فرقہ واریت اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف حکومت عملی اقدمات کرے تاکہ معاشرے میں امن قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا: شہادت امام علی علیہ السلام کی مجالس اور جلوسوں پر کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔ عزاداروں اور ماتمیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ امن و امان کے سلسلہ میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha