ہفتہ 28 فروری 2026 - 21:23
ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملے بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں

حوزہ / پاکستان کے وزیرخارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کر کے امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیرخارجہ اسحق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کو ٹیلی فون کر کے امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا: ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملے بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں۔

وزیر خارجہ پاکستان نے اپنی گفتگو کے دوران بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کی فوری بحالی کے ذریعے کشیدگی میں اضافے کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha