حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملک ہندوستان کے ممتاز مبلغ اور برجستہ عالم دین مولانا سید عرفان مہدی زیدی کی خوشدامن کے انتقال پر نمائندۂ ولی فقیہ ہند حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔ تعزیتی پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
بسمہ تعالیٰ
اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیہِ رَاجِعُون
ایک باایمان، باوقار اور محترم خاتون، مولانا سید عرفان مہدی زیدی کی خوشدامن کے انتقال کی خبر سن کر نہایت دلی صدمہ، گہرے رنج و غم اور افسوس کا احساس ہوا۔
مرحومہ نے اپنی پوری زندگی ایمان، تقویٰ اور اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت کے نور میں بسر کی اور دینِ مبین اسلام کی خدمت کے مقدس راستے میں نہایت عزت و وقار کے ساتھ گزاری۔ بلاشبہ ایسی سعیدہ خاتون اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت، مغفرت اور عنایاتِ خاصہ کی مستحق ہیں۔
میں اس المناک سانحے پر معزز خاندان، بالخصوص حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید عرفان مہدی زیدی، تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور جملہ مومنین و مومنات کی خدمت میں دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کرتا ہوں۔
بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ پروردگارِ عالم مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں حضرت صدیقۂ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ساتھ محشور فرمائے، اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم سے نوازے۔
عبدالمجید حکیم الٰہی
نمایندۂ ولی فقیہ ہند










آپ کا تبصرہ