ہفتہ 21 فروری 2026 - 17:47
مولانا سید انیس الحسن زیدی کے انتقال پر ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا عبدالمجید حکیم الہی نے حجۃ الاسلام مولانا سید انیس الحسن زیدی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی دینی تعلیم و تربیت اور مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں وقف کر رکھی تھی اور ان کا فقدان ملتِ اسلامیہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الہی نے حجۃ الاسلام مولانا سید انیس الحسن زیدی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

بیان حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالمِ ربانی اور مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کے خادم، مرحوم و مغفور حضرت حجۃ الاسلام مولانا سید انیس الحسن زیدی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی دین کی تحصیل و ترویج، معارفِ اسلامی کی اشاعت، شعائرِ الٰہی کے قیام اور اسلامی معاشرے کی مخلصانہ خدمت میں گزاری۔ وہ اخلاص، تقویٰ اور علم کے حامل تھے اور تعلیم و تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ امامتِ جمعہ و جماعت کی ذمہ داریوں کو بھی دیانت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ نبھایا۔

تعلیمی نظم و ضبط کے تحفظ اور شرعی مسائل کی درست وضاحت کے لیے ان کی خصوصی توجہ ان کی دین سے گہری وابستگی اور مضبوط عزم کی آئینہ دار تھی۔ بلاشبہ ایسی با کردار اور ذمہ دار شخصیت کا فقدان دینی معاشرے کے لیے ایک دردناک سانحہ ہے۔

میں مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں، متعلقین اور تمام مؤمنین، خصوصاً ان کے فرزندِ ارجمند حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید نجیب الحسن زیدی کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

عبدالمجید حکیم الہی

نمائندہ ولی فقیہ در ہند

مولانا سید انیس الحسن زیدی کے انتقال پر ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا تعزیتی پیغام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha