بدھ 16 ستمبر 2026 - 19:42
مولانا سید محمد تفضل رضوی کے والد دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے 

حوزہ/ جناب حکیم سید اکرم حسین ابن آفتاب علی مرحوم کے سانحۂ ارتحال کی خبر سن کر دلی رنج و افسوس ہوا۔ مرحوم ایک شفیق پدر، مخلص انسان اور محبِ اہلِ بیت علیہم السلام تھے۔ ان کی وفات اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام متعلقین کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | جناب حکیم سید اکرم حسین ابن آفتاب علی مرحوم کے سانحۂ ارتحال کی خبر سن کر دلی رنج و افسوس ہوا۔ مرحوم ایک شفیق پدر، مخلص انسان اور محبِ اہلِ بیت علیہم السلام تھے۔ ان کی وفات اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام متعلقین کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

مرحوم محبِ اہلِ بیت علیہم السلام، عزادارِ شہدائے کربلا اور مجالسِ امام حسین علیہ السلام و فرشِ عزا کی زینت تھے۔ ذکرِ محمد و آلِ محمدؐ سے ان کی وابستگی اور عزاداریِ سیدالشہداءؑ سے ان کی عقیدت یقیناً ان کے لیے ذخیرۂ آخرت ہے۔

مولانا سید محمد تفضل رضوی کے والد دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے 

پدر کا سایہ اولاد کے لیے اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہوتا ہے۔ والد کی شفقت، دعائیں، محبت اور تربیت اولاد کے لیے زندگی بھر سرمایہ رہتی ہیں۔ ایسے شفیق پدر کی جدائی ان کے فرزندِ گرامی مولانا محمد تفضل صاحب قبلہ اور دختران کے لیے یقیناً نہایت کرب و الم کی باعث ہے۔

بارگاہِ خداوندِ عالم میں دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ اہلِ بیت علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی عزاداری و محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام کو شرفِ قبولیت بخشے۔

مولانا سید محمد تفضل رضوی کے والد دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے 

پروردگارِ عالم تمام پسماندگان، بالخصوص مولانا محمد تفضل صاحب قبلہ کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عطا فرمائے اور مرحوم کی جدائی کے اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین والحمد للہ رب العالمین

تمام مومنین سے نمازِ وحشتِ قبر اور دعائے مغفرت کی خصوصی گزارش ہے۔

از: مولانا سید رضی حیدر پھندیڑوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha