جمعرات 30 اپریل 2026 - 14:20
دشمن کبھی راضی نہیں ہوگا، مسلمانوں کو اپنے دین پر ثابت قدم رہنا ہوگا: آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ دنیا کی استکباری طاقتیں اس وقت تک مسلمانوں سے راضی نہیں ہوں گی جب تک وہ اپنے دین اور اسلامی اصولوں سے دستبردار نہ ہو جائیں۔ مسلمانوں کو دشمن کو خوش کرنے کے بجائے اپنے دینی فرائض پر عمل کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے قرآن کریم کی روشنی میں مسلمانوں اور عالمی استکبار کے درمیان جاری کشمکش پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ دشمن ہمیشہ مسلمانوں پر دباؤ ڈالتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمان کمزوری دکھاتے ہیں تو دشمن مزید آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے سورۂ بقرہ کی آیت 120 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:وَلَنْ تَرْضَىٰ عَنكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ باطل طاقتیں اس وقت تک مطمئن نہیں ہوتیں جب تک مسلمان ان کے راستے پر نہ چلنے لگیں۔ اسی لئے مسلمانوں کو اپنی شناخت، عقیدے اور اسلامی تعلیمات پر مضبوطی سے قائم رہنا چاہیے۔

انہوں نے ایران کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے برسوں سے پابندیوں اور دباؤ کا سامنا کیا، لیکن عوام نے صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مطابق جوہری معاملے میں بھی ایرانی نوجوانوں کے ایمان، حوصلے اور شجاعت نے اہم کردار ادا کیا۔

مرجع تقلید نے کہا کہ اگر دشمن ایران کے جائز مطالبات قبول نہ کرے اور کوئی معاہدہ نہ بھی ہو تب بھی ایران کامیاب رہ سکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حقیقی کامیابی دشمن کے سامنے جھکنے میں نہیں بلکہ اپنے اصولوں پر ڈٹے رہنے میں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha