جمعرات 7 مئی 2026 - 18:02
دہلی میں “آئینۂ آفتاب” کا اجراء؛ رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے منصبِ رہبری پر مراجع و علماء کے تاریخی پیغامات پر مشتمل منفرد دستاویز

حوزہ/ شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کی جانب سے تیار کردہ منفرد کتابچہ “آئینۂ آفتاب” کا اجراء نئی دہلی کے امامیہ ہال میں آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ “امین انقلاب کانفرنس” کے موقع پر سفیرِ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے جید علماء کرام کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس کتابچہ میں رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای دام ظلہ العالی کے منصبِ رہبری پر منتخب ہونے کے موقع پر مراجعِ کرام، فقہاء اور جلیل القدر علماء کے پیغامات و تاثرات کو یکجا کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کی جانب سے تیار کردہ منفرد کتابچہ “آئینۂ آفتاب” کا اجراء نئی دہلی کے امامیہ ہال میں آل انڈیا شیعہ کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ “امین انقلاب کانفرنس” کے موقع پر سفیرِ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے جید علماء کرام کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس کتابچہ میں رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای دام ظلہ العالی کے منصبِ رہبری پر منتخب ہونے کے موقع پر مراجعِ کرام، فقہاء اور جلیل القدر علماء کے پیغامات و تاثرات کو یکجا کیا گیا ہے۔

دہلی میں “آئینۂ آفتاب” کا اجراء؛ رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے منصبِ رہبری پر مراجع و علماء کے تاریخی پیغامات پر مشتمل منفرد دستاویز

شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کی جانب سے شائع کردہ کتابچہ “آئینۂ آفتاب” علمی، فکری اور تاریخی اعتبار سے ایک منفرد پیشکش قرار دی جا رہی ہے، جس میں مراجعِ کرام اور جلیل القدر فقہاء و علماء کے ان پیغامات اور تاثرات کو شامل کیا گیا ہے جو انہوں نے رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای دام ظلہ العالی کے منصبِ رہبری پر منتخب ہونے کے موقع پر پیش کیے تھے۔

کتابچہ نہ صرف اس اہم تاریخی مرحلے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اسلامی دنیا کے علمی و روحانی حلقوں کی بصیرت، اتحاد اور دینی قیادت پر اعتماد کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ “آئینۂ آفتاب” اپنے قاری کو ایک ایسے فکری سفر سے آشنا کرتی ہے جہاں رہبری، دینی قیادت اور امتِ مسلمہ کے اجتماعی شعور کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکتا ہے۔

دہلی میں “آئینۂ آفتاب” کا اجراء؛ رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے منصبِ رہبری پر مراجع و علماء کے تاریخی پیغامات پر مشتمل منفرد دستاویز

اس کتابچہ میں شامل تحریریں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کی جانب سے پیش کی گئی ہیں، جو اس حقیقت کی گواہی دیتی ہیں کہ ایک مضبوط، مدبر اور با بصیرت قیادت امتِ مسلمہ کو اتحاد و استقامت کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

منتظمین کے مطابق “آئینۂ آفتاب” محض پیغامات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک اہم تاریخی دستاویز ہے، جو آنے والی نسلوں کیلئے رہنمائی اور فکری آگہی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ بالخصوص اسلامی سیاست، دینی قیادت اور معاصر تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ کتابچہ ایک قیمتی علمی اثاثہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

دہلی میں “آئینۂ آفتاب” کا اجراء؛ رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے منصبِ رہبری پر مراجع و علماء کے تاریخی پیغامات پر مشتمل منفرد دستاویز

واضح رہے کہ اس کتابچہ کا باقاعدہ اجراء 5 مئی 2026 بروز منگل نئی دہلی کے امامیہ ہال میں منعقدہ “امین انقلاب کانفرنس” کے دوران سفیرِ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے بزرگ و معروف علماء کرام کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔

کتابچہ کی مکمل پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

دہلی میں “آئینۂ آفتاب” کا اجراء؛ رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے منصبِ رہبری پر مراجع و علماء کے تاریخی پیغامات پر مشتمل منفرد دستاویز

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha