اتوار 10 مئی 2026 - 11:03
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 72 ہزار 736 تک پہنچ گئی

حوزہ / غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 72 ہزار 736 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 535 ہو چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 72 ہزار 736 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 535 ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے ہفتہ 9 مئی 2026ء کو تازہ اعداد و شمار میں اعلان کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 5 شہداء کی لاشیں اور 15 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ ان شہداء میں 4 نئے شہداء بھی شامل ہیں جبکہ ایک لاش ملبے تلے سے نکالی گئی۔

اس وزارت کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب بھی بڑی تعداد میں متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں تاحال ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکی ہیں۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 72 ہزار 736 تک پہنچ گئی

قابل ذکر ہے کہ 11 اکتوبر 2025ء کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک 850 افراد شہید اور 2 ہزار 433 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسی دوران ملبے سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 770 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 72 ہزار 736 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 72 ہزار 535 زخمی ہو چکے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha