اتوار 7 جون 2026 - 20:09
اٹلی کے شہر میلان میں معصوم بچوں کے قاتل "اسرائیل" کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ

حوزہ / اٹلی کے شہر میلان میں بیسیوں افراد جمع ہوئے تاکہ فلسطینی بچوں کو خراج تحسین پیش کریں جو شیطان صفت اسرائیل (سیاہ قاتل) کے ہاتھوں مظلومانہ قتل ہوئے ہیں۔ انہوں نے شہر کے مرکز میں ہزاروں شہید فلسطینی بچوں کے ناموں پر مشتمل ایک بڑے بینر کو بھی آویزاں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ احتجاج میلان کے ڈومو (کیتھیڈرل) کے سامنے سے شروع ہوا، جہاں شرکاء نے 27 میٹر (99 فٹ) لمبے ایک بڑے سفید بینر کو لہرایا جس پر 18,457 فلسطینی بچوں کے نام درج تھے جو 7 اکتوبر 2023ء سے 31 جولائی 2025ء کے درمیان غزہ میں صیہونی خونخوار حکومت کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے۔

اس بینر کی نقاب کشائی سے پہلے، احتجاج کرنے والوں نے میدان میں سکوت اختیار کیا جو صیہونی ملعون حکومت کے قتل عام اور جرائم کے خلاف ایک احتجاجی اقدام تھا۔ پھر انہوں نے فلسطین کے پرچم اور پوسٹر بلند کیے تاکہ پورے مجمع میں نظر آ سکیں۔

احتجاج کے منتظمین نے اس چادر کو صیہونی ملعون حکومت کی بے غیرت جنگ کے دوران مارے گئے بچوں کی علامت قرار دیا۔

شرکاء نے سفید بینر (جو ایک بڑے کفن کی علامت تھی) کو کیتھیڈرل کے میدان سے سفورزسکو قلعے تک ایک خاموش ریلی کی صورت میں اٹھایا تاکہ متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے اور غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے قبضے اور قتل عام کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023ء سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی نے تقریباً 73,000 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے اور 173,000 سے زائد افراد کو زخمی کیا ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha