پیر 25 مئی 2026 - 19:41
بحرین میں شیعوں کا سلسلہ وار کریک ڈاؤن / اس چھوٹے سے جزیرے میں عزاداری ممنوع ہے

حوزہ / خلیج فارس کے اس چھوٹے سے جزیرے میں ممتاز شخصیات اور شیعہ مذہبی برادری کے پیروکاروں کے خلاف یہ سخت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس کے اس چھوٹے سے جزیرے، بحرین میں ممتاز شخصیات اور شیعہ مذہبی برادری کے پیروکاروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

ا س ملک کے ایک زندان میں قمری مہینے ذوالقعدہ کی 29 تاریخ کو شیعہ حضرات اپنے نویں امام، امام جواد علیہ السلام کی شہادت کی مجلس عزا کر رہے تھے کہ جیل کے گارڈز نے اس عمارت پر چھاپہ مارا جہاں انہیں قید رکھا گیا تھا اور عزاداروں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔ عرب نیوز چینل لولووا نے اس واقعے کی رپورٹ دی۔

بحرین کی شاہی حکومت کے گماشتوں نے ان زندانیوں کو مارنے پیٹنے کے بعد انہیں تنہا کوٹھڑیوں میں ڈال دیا۔ یہ رجیم بحرین میں جمہوریت کے حامی پرامن اجتماعات میں شرکت کرنے والے سینکڑوں بحرینی شہریوں کو بھی بدنام زمانہ جیل "جو" میں قید کر چکی ہے۔

بحرین میں جمہوریت کے ہزاروں حامی اس شاہی حکومت کے خلاف فروری 2011ء کے وسط سے باقاعدگی سے روزانہ پرامن اجتماعات منعقد کر رہے ہیں۔

منامہ حکومت نے جمہوریت کی حمایت میں کسی بھی تحریک کو کچلنے کے لیے وسیع اقدامات کیے ہیں۔ 14 مارچ 2011ء کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی افواج نے بھی اس سلسلہ میں بحرین کو اس کے عوام کو کچلنے میں مدد کرنے کے لیے تعینات کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha