منگل 26 مئی 2026 - 15:15
فلسطین کی حمایت جرم بن گئی؟ برطانیہ میں سیاسی قیدیوں کی نئی لہر

حوزہ/ برطانیہ میں فلسطین کی حمایت کرنے والے کارکنان اور ماحولیاتی مظاہرین کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈاؤن نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 سے برطانیہ میں ایسے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے جنہیں صرف پُرامن احتجاج اور فلسطین کی حمایت کی وجہ سے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، یہاں تک کہ رپورٹ نے انہیں “سیاسی قیدیوں کی نئی طبقہ” قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں فلسطین کی حمایت کرنے والے کارکنان اور ماحولیاتی مظاہرین کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈاؤن نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 سے برطانیہ میں ایسے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے جنہیں صرف پُرامن احتجاج اور فلسطین کی حمایت کی وجہ سے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، یہاں تک کہ رپورٹ نے انہیں “سیاسی قیدیوں کی نئی طبقہ” قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، برطانوی حکومت، اسلحہ ساز کمپنیوں، تیل کی صنعت اور اسرائیلی لابیوں کے دباؤ کے تحت فلسطین کے حامی مظاہرین کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری میں شریک گروپ “Defend Our Juries” کے رکن ٹیم کراسلینڈ نے کہا کہ یہ حقائق برطانیہ کے جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوؤں کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔

یہ مشترکہ رپورٹ کوئین میری یونیورسٹی آف لندن اور اس گروہ نے “Political Prisoners in Britain” کے عنوان سے شائع کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پُرامن احتجاج کو دبانے کے لیے سخت قوانین، گرفتاریاں اور طویل سزائیں استعمال کی جا رہی ہیں۔

اسی دوران برطانیہ کی عدالتِ عالیہ نے فلسطین حامی تنظیم پر عائد پابندی کو غیرقانونی قرار دیا، تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ رواں سال لندن میں یومِ قدس کی ریلی پر پابندی عائد کی گئی، جو 2012 کے بعد پہلی مرتبہ تھا کہ دارالحکومت لندن میں فلسطین کے حق میں بڑا اجتماع منعقد نہ ہوسکا۔ اس سے قبل بھی لندن پولیس مختلف احتجاجی مظاہروں میں “یہود دشمنی” کے الزامات لگا کر فلسطین حامی مظاہرین کو گرفتار کرتی رہی ہے۔

مبصرین کے مطابق، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں عوامی آواز بلند ہوئی ہے، لیکن مغربی حکومتیں خصوصاً برطانیہ اور بعض یورپی ممالک ان مظاہروں کو محدود کرنے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha