حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان میں امور ثقافت و تبلیغ کے مدیر حجت الاسلام خان علی ابراہیمی نے اس سال 1405 شمسی / 2026ء میں عشرۂ کرامت و ولایت کے خاص اور مختلف امتزاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سال عشرۂ کرامت و ولایت مکمل طور پر استثنائی اور تاریخی حالات میں منعقد ہو رہی ہے کیونکہ ایک جانب انقلاب اسلامی کے عظیم رہبر حضرت آیت اللہ شہید سید علی خامنہ ای کی مظلومانہ شہادت کو تقریباً تین ماہ گزر رہے ہیں۔ جو کہ نہ صرف ملت ایران کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ تھا بلکہ امت اسلامی اور دنیا کے ہر بیدار ضمیر کے لیے ایک گہرا زخم ہے۔
انہوں نے کہا: اس سال عید غدیر انقلاب اسلامی کے عظیم بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے دن آ رہی ہے اور یہی امتزاج عشرۂ کرامت و ولایت کے ماحول کو ایک نادر اور تاریخی فضا میں تبدیل کر رہا ہے۔
حوزہ علمیہ خراسان میں امور ثقافت و تبلیغ کے مدیر نے کہا: اسی تاریخی دن کو ہی حضرت امام خمینی رہ کی رحلت کے بعد مجلس خبرگان رہبری نے امت اسلامی کی رہبری کی ذمہ داری حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے سپرد کی تھی۔
انہوں نے کہا: اس سال عشرۂ کرامت و ولایت ، عزاداری اور ولایتمداری سے ملے جلے ماحول میں منعقد ہوگ۔ ان ایام کی پلاننگ اس طرح کی گئی ہے کہ رہبر شہید (رہ) کی عزاداری کا پہلو بھی برقرار رہے اور امیرالمؤمنین علیہ السلام کی ولایت کی عید کی شان و عظمت بھی کسی طور کم نہ ہو۔
حجت الاسلام خان علی ابراہیمی نے کہا: آج اتحاد کو برقرار رکھنا، انقلاب اسلامی کے راستے کو جاری رکھنا، فلسطین کا دفاع کرنا اور مقاومتی محاذ کو مضبوط کرنا، امت اسلامی کے تمام افراد پر ایک سنگین ذمہ داری ہے۔









آپ کا تبصرہ