پیر 20 جولائی 2026 - 14:07
جامعۃ الزہراء کھر گرونگ سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس" کا انعقاد / خواتین مبلغات کے مؤثر کردار پر زور

حوزہ / جامعۃ الزہراء، کھر گرونگ، سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس" منعقد ہوئی، جس میں علماء، اساتذہ، مبلغات اور طالبات نے شرکت کی۔ مقررین نے خواتین مبلغات کی علمی، تبلیغی اور تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے دینی بیداری، اخلاقی اصلاح اور اسلامی اقدار کے فروغ میں ان کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 19 جولائی 2026ء بروز اتوار جامعۃ الزہراء، کھر گرونگ، سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس" نہایت شایانِ شان اور روح پرور ماحول میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد دینی تبلیغ کے میدان میں خدمات انجام دینے والی مبلغات کی علمی، تبلیغی اور تربیتی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور معاشرے میں خواتین مبلغات کے مؤثر کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

کانفرنس کی صدارت آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے کی۔

انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا: موجودہ دور میں خواتین مبلغات کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکی ہیں۔

جامعۃ الزہراء کھر گرونگ سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس" کا انعقاد / خواتین مبلغات کے مؤثر کردار پر زور

انہوں نے علم، تقویٰ، اخلاص اور بصیرت کو ایک کامیاب مبلغہ کی بنیادی صفات قرار دیتے ہوئے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی علمی و عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرے میں دینی شعور، اخلاقی اقدار اور اسلامی ثقافت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں۔

کانفرنس سے سید باقر حسین الحسینی، حجۃ الاسلام شیخ محمد علی توحیدی، شیخ محمد رضا بہشتی، شیخ محمد علی مقدسی اور ڈاکٹر فدا حسین عابدی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے تبلیغِ دین کی اہمیت، عصر حاضر کے فکری و سماجی چیلنجز، نوجوان نسل کی دینی تربیت اور رہبرِ معظم کے افکار کی روشنی میں خواتین مبلغات کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: ایک باکردار اور باعلم مبلغہ معاشرے کی فکری اور اخلاقی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

جامعۃ الزہراء کھر گرونگ سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس" کا انعقاد / خواتین مبلغات کے مؤثر کردار پر زور

اس موقع پر خواہر سادہ علوی اور خواہر زرینہ نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے تبلیغی میدان میں خواتین کے تجربات، درپیش چیلنجز، نئی نسل کی فکری و اخلاقی رہنمائی اور دینی تعلیمات کے فروغ سے متعلق اپنے خیالات پیش کیے۔

کانفرنس میں جامعۃ الزہراء کی طالبات، فارغ التحصیل مبلغات، اساتذہ، دینی حلقوں سے وابستہ خواتین اور مختلف علاقوں سے آنے والی مہمان خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جامعۃ الزہراء کھر گرونگ سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس" کا انعقاد / خواتین مبلغات کے مؤثر کردار پر زور

اختتامی نشست میں نمایاں خدمات انجام دینے والی مبلغات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ خواتین مبلغات علم و عمل کے چراغ روشن کرتے ہوئے معاشرے میں دینی بیداری، اخلاقی اصلاح اور اسلامی اقدار کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہیں گی۔

شرکاء نے اس نوعیت کی علمی و تربیتی کانفرنسز کے تسلسل سے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

جامعۃ الزہراء کھر گرونگ سکردو میں "تجلیل و تکریم مبلغات کانفرنس" کا انعقاد / خواتین مبلغات کے مؤثر کردار پر زور

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha