پیر 20 جولائی 2026 - 14:58
قم المقدسہ میں علماء و طلاب غیر ایرانی کی جانب سے رہبر شہید کی مجلس ترحیم

حوزہ/ قم المقدسہ میں حوزۂ علمیہ کے غیر ملکی علماء و طلاب کی جانب سے رہبر شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای (قدس سرہ) اور ان کے شہید اہل خانہ کے لیے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں ایک مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید اور امت اسلامی کے عظیم الشان قائد آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای (قدس سرہ) اور ان کے شہید اہل خانہ کی یاد میں قم المقدسہ میں ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد ہوا۔

اس تعزیتی جلسے کا انعقاد حوزہ ہائے علمیہ کے بین الاقوامی شعبوں،جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے بین الاقوامی اداروں، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی، عالمی مجلس اہل بیت، اسلامی ثقافت و روابط کی تنظیم اور حج و زیارت میں ولی فقیہ کے نمائندہ دفتر کی جانب سے کیا گيا جو سنیچر 18 جولائی 2026 کو نماز مغرب و عشاء کے بعد قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم کے شبستان امام خمینی میں منعقد ہوا۔

جلسے میں حوزۂ علمیہ کے علماء و اساتذہ، غیر ایرانی طلباء و طالبات اور عوام کی مختلف طبقوں نے شرکت کی۔ روحانی ماحول میں قرآن کریم کی تلاوت اور مرثیہ خوانی کے ذریعے امت اسلامی کے رہبر شہید کی یاد کو تازہ کیا گیا۔

ماہرین کونسل یا مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ محسن اراکی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر شہید انقلاب، امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی روح اور توانائی کو زندہ کرنے والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ کے مختلف ادوار میں کبھی کبھی حسینی معاشرے کی حرارت اور جوش میں کمی آ جاتی ہے، تو ایسے حالات میں امام حسین علیہ السلام جیسے خون کا نذرانہ پیش کیا جاتا ہے جس سے شہادت کی ایک نئی تحریک جنم لیتی ہے جو معاشروں کو حرکت عطا کرتی ہے اور انسانوں کی فطرت کو دوبارہ زندہ کر دیتی ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ رہبر شہید کے انتقام کی کوشش درحقیقت دنیا میں عدل و فضیلت کے قیام کی کوشش ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر کفر کے سرغناؤں کو سزا دیے بغیر چھوڑ دیا جائے تو نہ صرف دنیا ظلم سے بھر جائے گی بلکہ ظلم دنیا کی سب سے بڑی قدر بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر شہید کا انتقام، امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کی تمہید اور ہماری ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اہل ایمان کے معاشرے اور مزاحمتی محاذ کی سب سے اہم ذمہ داری اور شرعی فریضہ انتقام کے لیے کوشش کرنا ہے۔ البتہ ہمارا انتقام صرف ٹرمپ سے نہیں بلکہ اس کے تمام ساتھیوں حتیٰ کہ اس کے سپاہیوں سے بھی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha