حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ خدیجۃ الکبریٰ گمبہ، سکردو میں منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ کے مدرس ادبیاتِ عرب کے ممتاز استاد ڈاکٹر سید بشیر نقوی ہیں، جو اس شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں اور جدید تدریسی اسالیب کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ پاکستان بھر میں اساتذۂ ادبیاتِ عرب کے لیے متعدد تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کروا چکے ہیں۔
پانچ روزہ ورکشاپ میں مختلف مدارس کے اساتذہ، معلمات اور فارغ التحصیل طالبات شریک ہیں، جہاں انہیں ادبیاتِ عرب بالخصوص صرف و نحو کی تدریس کے جدید، مؤثر اور عملی طریقوں سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔
اس تربیتی پروگرام کا مقصد علومِ دینیہ کے اساتذہ کو ادبیاتِ عرب کی تدریس کو آسان، مؤثر، دلچسپ اور عملی انداز میں پیش کرنے کی جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیاں اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی علمی استعداد بہتر بنانے اور علومِ دینیہ کی تعلیم و تدریس کے معیار کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔









آپ کا تبصرہ