پیر 10 اگست 2026 - 12:43
قرآن اور اہل بیتؑ ہدایت الٰہی کے دو ناقابلِ تفریق سرچشمے: آقا سید حسن موسوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام اور صدر تنظیم حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی کی قیادت میں ۲۵ صفر المظفر کو درگنڈ بمنہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مجلسِ عزاء اور جلوس علم برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے زیرِ اہتمام اور صدر تنظیم حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی کی قیادت میں ۲۵ صفر المظفر کو درگنڈ بمنہ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ مجلسِ عزاء اور جلوس علم برآمد ہوا۔

مجلسِ عزاء اور جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے والہانہ انداز میں شرکت کی اور اپنے عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔

قرآن اور اہل بیتؑ ہدایت الٰہی کے دو ناقابلِ تفریق سرچشمے: آقا سید حسن موسوی

انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اور اہل بیتؑ امت مسلمہ کے لیے ہدایت کے دو ناقابل تفریق سرچشمے ہیں، جیسا کہ رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ؐ نے واضح طور پر تاکید فرمائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیتؑ سے محبت و عقیدت محض زبانی دعوے یا رسمی اعمال تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ ان کی تعلیمات پر عمل، حسن کردار، حق پسندی اور عدل و انصاف کے لیے عملی وابستگی سے اس محبت کا اظہار ہونا چاہیے۔

قرآن اور اہل بیتؑ ہدایت الٰہی کے دو ناقابلِ تفریق سرچشمے: آقا سید حسن موسوی

واقعۂ کربلا کے لازوال پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے آقا سید حسن نے کہا کہ امام حسینؑ کی عظیم قربانی ظلم، باطل اور اخلاقی سمجھوتے کے خلاف ایک فیصلہ کن قیام تھا، جبکہ عزاداری کا مقصد اس پیغام کو زندہ رکھتے ہوئے مؤمنین میں اصلاح نفس، حق گوئی، استقامت اور دین داری کا شعور بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے مؤمنین پر زور دیا کہ وہ قرآن و اہل بیتؑ سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں، عزاداری کے تقدس و وقار کو برقرار رکھیں اور پیغام کربلا کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں عملی طور پر نافذ کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha