حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان پر فضائی حملوں، گولہ باری، گھروں کو نذرِ آتش کرنے اور دھماکوں کے ذریعے اپنی جارحیت اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا۔
صہیونی فوج نے زوطَر الشرقیہ میں متعدد گھروں کو آگ لگا دی جبکہ المنصوری کے اطراف اور مجدل زون کی سمت میں دھماکے کیے۔ اسی علاقے میں مزید ایک دھماکہ بھی کیا گیا۔
صہیونی جنگی طیاروں نے علی الطاہر، دوحہ کفررمان اور النبطیہ الفوقا کے علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب توپ خانے سے میس الجبل اور اس کے اطراف، نیز بیت یاحون اور برعشیت کے درمیان کے علاقے پر گولہ باری کی گئی۔
علی الطاہر، الدبشہ، القنطرہ، المنصوری اور دوحہ کفررمان بھی توپ خانے کے حملوں کی زد میں آئے۔ صہیونی توپ خانے نے علی الطاہر اور دوحہ کفررمان کو ممنوعہ فاسفورس گولوں سے بھی نشانہ بنایا۔
صہیونی ڈرون نے الحنیہ اور القلیلہ کے درمیان ایک بم گرایا، جبکہ ایک اور ڈرون نے یاطر میں ایک بلڈوزر پر صوتی بم گرایا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثنا، صہیونی ڈرونز نے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کے اوپر پروازیں جاری رکھیں۔









آپ کا تبصرہ