اتوار 30 اگست 2026 - 20:46
اسلام آباد میں ”سیرتِ صادقین کانفرنس“:سیرتِ صادقین امتِ مسلمہ کے لیے علم، اخلاق، عبادت، اتحاد اور دینی بصیرت کا جامع نمونہ، مقررین

حوزہ/مجلسِ علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے زیرِ اہتمام ”سیرتِ صادقین کانفرنس“ جامع مسجد القائم، شکریال اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں علمائے کرام، مبلغین اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے زیرِ اہتمام ”سیرتِ صادقین کانفرنس“ جامع مسجد القائم، شکریال اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں علمائے کرام، مبلغین اور دینی شخصیات نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں ”سیرتِ صادقین کانفرنس“:سیرتِ صادقین امتِ مسلمہ کے لیے علم، اخلاق، عبادت، اتحاد اور دینی بصیرت کا جامع نمونہ، مقررین

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔

اس موقع پر مقررین نے رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت، علمی خدمات، اخلاقی کردار اور دینی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

کانفرنس سے مجلسِ علماء مکتب اہل بیت پاکستان کے نائب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین اقبال بہشتی صاحب، فلاح و بہبود کے سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین نعیم الحسن نقوی صاحب، رابطہ سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین عیسیٰ امینی صاحب، حجۃ الاسلام شبیر سعیدی صاحب اور حجۃ الاسلام والمسلمین مشاہد حسین صاحب نے خطاب کیا۔

اسلام آباد میں ”سیرتِ صادقین کانفرنس“:سیرتِ صادقین امتِ مسلمہ کے لیے علم، اخلاق، عبادت، اتحاد اور دینی بصیرت کا جامع نمونہ، مقررین

مقررین نے کہا کہ سیرتِ صادقین امتِ مسلمہ کے لیے علم، اخلاق، عبادت، اتحاد اور دینی بصیرت کا جامع نمونہ ہے۔ موجودہ دور میں معاشرے کی اصلاح اور نئی نسل کی دینی تربیت کے لیے سیرتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر علماء و مبلغین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کی علمی، تبلیغی اور تربیتی خدمات کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا اور معاشرے میں دینی شعور، اخلاقی اقدار اور باہمی اتحاد کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ”سیرتِ صادقین کانفرنس“:سیرتِ صادقین امتِ مسلمہ کے لیے علم، اخلاق، عبادت، اتحاد اور دینی بصیرت کا جامع نمونہ، مقررین

اسلام آباد میں ”سیرتِ صادقین کانفرنس“:سیرتِ صادقین امتِ مسلمہ کے لیے علم، اخلاق، عبادت، اتحاد اور دینی بصیرت کا جامع نمونہ، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha