ہفتہ 5 ستمبر 2026 - 03:08
حدیث روز | عصر ظهور میں عدالت کا قیام

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت قائم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہورکی برکتوں اور معاشرے میں عدالت کے قیام کے آثار کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کشف الغمہ" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

«إِذَا قَامَ الْقَائِمُ عَلَیْهِ السَّلَامُ حَکَمَ بِالْعَدْلِ، وَارْتَفَعَ فِی أَیَّامِهِ الْجَوْرُ، وَأَمِنَتْ بِهِ السُّبُلُ، وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ بَرَکَاتِهَا، وَرَدَّ کُلَّ حَقٍّ إِلَی أَهْلِهِ

امام جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا:

جب حضرت قائم علیہ السلام قیام فرمائیں گے تو عدل و انصاف کے ساتھ حکمرانی کریں گے، ان کے زمانے میں ظلم و ستم ختم ہو جائے، راستے امن و امان سے بھر جائیں، زمین اپنی برکتیں نکالے گی اور ہر حق اس کے حقدار تک پہنچا دیا جائے۔

کشف الغمہ، ج 3، ص 255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha