منگل 8 ستمبر 2026 - 03:02
حدیث روز | ایک بات جنت سے دور ہونے کی سبب

حوزہ/ پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک روایت میں زبان کی حفاظت اور بے سوچے سمجھے بولنے کے انجام کی کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "میزان الحکمہ" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه و آله:

«إِنَّ الرَّجُلَ لَیَدْنُو مِنَ الْجَنَّةِ حَتَّی مَا یَکُونُ بَیْنَهُ وَبَیْنَهَا إِلَّا قِیدُ رُمْحٍ، فَیَتَکَلَّمُ بِالْکَلِمَةِ فَیَتَبَاعَدُ مِنْهَا أَبْعَدَ مِنْ صَنْعَاءَ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

بیشک انسان جنت کے اتنا قریب آ جاتا ہے کہ اس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک نیزے کے فاصلے جتنی دوری رہ جاتی ہے، پھر وہ ایک ایسی بات کردیتا ہے جس کی وجہ سے وہ جنت سے صنعاء (شہر) سے بھی زیادہ دور ہو جاتا ہے۔

منتخب میزان الحکمہ، ج 2، ص 1081

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha