جمعہ 2 اکتوبر 2026 - 21:21
پاراچنار کو فحاشی اور منشیات سمیت سماجی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں: مولانا نور حسین نجفی

حوزہ/ مرکزی شہر پاراچنار میں خطبۂ جمعہ کے دوران مولانا نور حسین نجفی نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار شہداء کی سرزمین ہے، اس لیے اسے منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں سے پاک رکھنے کے لیے متعلقہ ذمہ داران کو خصوصی توجہ اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار/ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں آج جمعہ کے خطبے کے دوران معاشرتی مسائل اور روزمرہ زندگی میں پائی جانے والی برائیوں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا نور حسین نجفی نے اپنے خطاب میں معاشرے میں بڑھتی ہوئی فحاشی اور دیگر سماجی برائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اور سخت انتظامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے منظم اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

پاراچنار کو فحاشی اور منشیات سمیت سماجی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں: مولانا نور حسین نجفی

مولانا نور حسین نجفی نے کہا کہ پاراچنار شہداء کی سرزمین ہے، اس لیے اس مقدس سرزمین کو منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں سے پاک رکھنے کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلع کرم کے متعلقہ ذمہ داران پر زور دیا کہ منشیات کے پھیلاؤ اور دیگر معاشرتی برائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

پاراچنار کو فحاشی اور منشیات سمیت سماجی برائیوں سے پاک کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں: مولانا نور حسین نجفی

خطبے کے اختتام پر مولانا نور حسین نجفی نے اسلامی جمہوریہ ایران، انصار اللہ یمن اور حزب اللہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں اور ان کی کامیابی و سرخروئی کے لیے دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha