حوزہ نیوز ایجنسی: ریاض، جدہ اور کئی سعودی شہر یمنی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔ تیل کی پائپ لائن یمنی ڈرونز اور میزائلوں کی زد میں ہیں۔یمنیوں نے سعودیہ پر بحری ناکہ بندی نافذ کر رکھی ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ انصارالله کو دنوں میں یا مہینوں میں گرا دیا جائے گا تو یہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ دن بدن صورتحال گھمبیر ہوتی جائے گی۔ فضائی قوت سے جو محدود وقتی کامیابی حاصل کی تھی وہ ویڈیو بنا کر فرار ہو چکے ہیں۔سعودی پراکسی فورسز نے اس دوران جو جنگی جرائم کیے اور ویڈیوز بنا کر خود اپنی بربریت سے سوشل میڈیا پر شئر کیں اس سے دنیا کے سامنے ان کا بھیانک چہرہ سامنے آ چکا ہے۔
مختصر بات یہ ہے کہ یمنی دن بدن میزائل ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کریں گے ڈرونز کی بہت سستی ٹیکنالوجی کو استعمال کریں جس نے اسرائیل کی ناک میں بھی دم کر کے رکھ دیا ہے۔آپ کے پاس طاقت ہے استعمال کر کے دیکھ لیں؟دنیا بھر کے مجاہدین وہاں جمع کیے جا رہے ہیں جی کر لیں۔آپ کو معلوم ہے کہ جہاں جہاں انہیں آپ نے پہلے جمع کیا ہے یہ آپ کے ہی گلے پڑے ہیں اور اب بھی آپ کے گلے پڑیں گے۔
یمنیوں کے پاس کھونے کے لیے بہت کم ہے اور وہ بہت ہی مختصر پر اپنی زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کی سپلائی چین مقامی ہے وہ امریکہ و اسرائیل کے محتاج نہیں ہیں۔آپ کا سب کچھ باہر سے آتا ہے۔دو تین سال ایسے حالات رہے تو یہ آپ کو برباد کر دیں گے۔اس لیے بہترین راستہ ماضی کی معافی مانگ کر آئندہ یمن میں مداخلت نہ کرنے کا عہد ہے۔اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو خطہ تباہی کی نظر وہ جائے گی آج کم سطح پر آئل فیلڈز جل رہی ہیں کل یہ آگ اور بڑھ جائے گی۔اسی لیے ہم جنگ کے پہلے دن سے خلاف ہیں۔آپ اپنا شوق پورا کر لیں۔










آپ کا تبصرہ