منگل 6 اکتوبر 2026 - 22:07
حوزہ آپ کے سوالات کے جواب کے لیے حاضر ہے؛ طلبہ و اساتذہ کی آواز ذمہ داران تک پہنچانے کا آغاز

حوزہ/ حوزہ آپ کے سوالات کے جواب کے لیے حاضر ہے «حوزہ جوابگو» کے عنوان سے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد حوزہ علمیہ کے طلبہ اور اساتذہ کے سوالات، مسائل اور اعتراضات سن کر انہیں متعلقہ ذمہ داران تک پہنچانا اور ان کے جوابات حاصل کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ آپ کے سوالات کے جواب کے لیے حاضر ہے «حوزہ جوابگو» کے عنوان سے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد حوزہ علمیہ کے طلبہ اور اساتذہ کے سوالات، مسائل اور اعتراضات سن کر انہیں متعلقہ ذمہ داران تک پہنچانا اور ان کے جوابات حاصل کرنا ہے۔

اس پروگرام میں طلبہ اور اساتذہ کو موقع دیا جائے گا کہ وہ حوزہ علمیہ کے تعلیمی نظام، طلبہ کے تعلیمی سفر، نصاب و دروس کے مواد، تدریسی طریقۂ کار، امتحانات اور تعلیمی جائزے سمیت دیگر متعلقہ مسائل کے بارے میں اپنے سوالات براہِ راست پیش کریں۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں طلبہ اور اساتذہ کے سوالات حوزہ ہائے علمیہ کے معاونِ تعلیم حجۃ الاسلام مقیمی حاجی کے سامنے رکھے جائیں گے اور ان سے متعلقہ مسائل پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

«حوزہ جوابگو» میں اگر کسی وجہ سے کوئی سوال براہِ راست پیش نہ کیا جا سکے تو بھی اسے نظرانداز نہیں کیا جائے گا، بلکہ متعلقہ ذمہ دار سے اس سوال کا جواب حاصل کرکے سوال کرنے والے فرد تک پہنچایا جائے گا۔

پروگرام کے منتظمین نے طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں حوزہ علمیہ سے متعلق کسی مسئلے پر وضاحت درکار ہے یا وہ سمجھتے ہیں کہ کسی اہم معاملے پر حوزہ کے ذمہ داران کو جواب دینا چاہیے تو اپنے سوالات ضرور ارسال کریں۔

سوالات ایتا یا روبیکا ایپ کے ذریعے @AdminHowze پر بھیجے جا سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha