حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ عرصے قبل تہران میں رہنے والے ایک دس سالہ طالب علم علی رضا بخشی ایرج نے 14 ستمبر 2026 کو رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک اپنائیت بھرا خط لکھا۔ اس خط میں انھوں نے رہبر انقلاب سے اپنی محبت اور ان کی ہدایات پر قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے، ان کے شکریے اور مجاہدین اسلام کی مدد کے لیے ایک تحفہ بھی پیش کیا۔
اس طالب علم کے خط کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام آقا!
میں علی رضا بخشی ہوں۔
میری عمر دس سال ہے اور میں تہران میں رہتا ہوں۔
سچ کہوں تو مجھے نہیں معلوم کہ میرا خط آپ تک پہنچے گا بھی یا نہیں۔
کاش میں آپ سے قریب سے بات کر پاتا۔
سچ تو یہ ہے کہ ہم آپ کی ہدایات کے لیے آپ کے بہت ممنون ہیں۔
یہ رقم آپ کا شکریہ ادا کرنے اور مجاہدین اسلام کی مدد کے لیے ہے۔
آپ سے ملاقات کا خواہش مند
علی رضا بخشی ایرج
14 ستمبر 2026
نوٹ: آپ کو سالگرہ مبارک ہو، اگرچہ یہ مبارکباد کچھ تاخیر سے ہے!

دس سالہ طالب علم علی رضا بخشی ایرج کا خط
یہ خط رہبر انقلاب اسلامی تک پہنچا اور آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی اس طالب علم کی محبت کے اظہار کے جواب میں اسے ایک خط لکھا اور جواباً اسے ایک تحفہ بھیجا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے جواب کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرے عزیز دوست جناب علی رضا بخشی!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کی محبت بھری توجہ کا شکریہ۔ البتہ اس حقیر کی سالگرہ اسفند (فروری-مارچ) کے مہینے میں ہے۔ میں بھی آپ کی محبت کے جواب میں اپنی طرف سے ایک ادنیٰ سا تحفہ پیش کرتا ہوں۔ اپنے اہل خانہ کو میرا سلام کہیے گا۔
سید مجتبیٰ خامنہ ای
1 اکتوبر 2026
نوٹ: آپ کی تحریر بہت صاف ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا جوابی خط










آپ کا تبصرہ