حوزہ نیوز ایجنسی:یورپی ملک البانیا کے جنوب میں واقع بلند و بالا پہاڑ کوہِ ٹومور (Mount Tomorr) حضرت عباس علمدارؑ سے منسوب ایک تاریخی اور مذہبی مقام کی وجہ سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ سطح سمندر سے تقریباً 2400 میٹر کی بلندی پر واقع یہ مقام محبتِ اہلِ بیتؑ اور عقیدت کی ایک منفرد مثال سمجھا جاتا ہے۔
اگرچہ حضرت عباس علمدارؑ کا اصل مدفن عراق کے شہر کربلا میں ہے، تاہم البانیا کے صوفی مکتبِ فکر، بکتاشی سلسلے میں کوہِ ٹومور کو انتہائی مقدس مقام حاصل ہے۔ مقامی روایت کے مطابق حضرت عباسؑ کے جسمِ مبارک سے منسوب ایک تبرک یا نشانی اس مقام پر دفن کی گئی تھی، جس کے بعد یہ علاقہ عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تاریخی روایات کے مطابق اس مقام پر پہلی خانقاہ کی تعمیر کا آغاز 1620ء کی دہائی میں ہوا۔ کئی صدیاں گزرنے کے باوجود اس مقام کی مذہبی اور روحانی اہمیت برقرار ہے اور آج اسے البانیا کے اہم تاریخی و مذہبی ورثے میں شمار کیا جاتا ہے۔
ہر سال 20 سے 25 اگست تک البانیا سمیت دنیا کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عقیدت مند، جن میں بکتاشی مسلمان اور دیگر زائرین شامل ہوتے ہیں، دشوار گزار راستوں سے گزر کر کوہِ ٹومور کی بلند چوٹی پر واقع اس مقام پر حاضری دیتے ہیں۔
اس پانچ روزہ سالانہ زیارت کے دوران دعاؤں اور عبادات کے ساتھ قربانی کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
کوہِ ٹومور پر حضرت عباس علمدارؑ سے منسوب یہ تاریخی مقام اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ اہلِ بیتؑ سے محبت اور ان کی نسبت سے وابستہ عقیدت کسی جغرافیائی سرحد کی پابند نہیں۔
ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے بھی عقیدت مندوں کے دلوں میں موجود محبت اور وابستگی کو کم نہیں کر سکتے۔










آپ کا تبصرہ