منگل 10 نومبر 2026 - 17:08
فکرِ اقبال کو عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے: پاراچنار میں یومِ اقبال کی پروقار تقریب

حوزہ/اسلامک انسٹیٹیوٹ آف پاراچنار اور تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے زیرِ اہتمام 9 نومبر، یومِ اقبال کے موقع پر اسلامک انسٹیٹیوٹ پاراچنار میں ایک پروقار اور بامقصد تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامک انسٹیٹیوٹ آف پاراچنار اور تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے زیرِ اہتمام 9 نومبر، یومِ اقبال کے موقع پر اسلامک انسٹیٹیوٹ پاراچنار میں ایک پروقار اور بامقصد تقریب منعقد ہوئی۔

فکرِ اقبال کو عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے: پاراچنار میں یومِ اقبال کی پروقار تقریب

تقریب میں جید علمائے کرام، اساتذۂ کرام، علمی و سماجی شخصیات، انجمنِ حسینیہ کے سیکرٹری اور دیگر اراکین، تحریکِ حسینی کے صدر و اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے مفکرِ پاکستان اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی شخصیت، علمی و ادبی خدمات، شاعری، فلسفۂ خودی اور ان کے انقلابی افکار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کا پیغام محض شاعری تک محدود نہیں، بلکہ خود شناسی، بیداری، عمل، اتحاد، خود اعتمادی اور امتِ مسلمہ کی فکری و عملی ترقی کا ایک جامع درس ہے۔

فکرِ اقبال کو عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے: پاراچنار میں یومِ اقبال کی پروقار تقریب

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں علامہ اقبالؒ کی علمی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ نئی نسل کو فکرِ اقبال سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اگر ہم ایک باوقار، خوددار اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اقبالؒ کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں کو شاہین جیسی بلند پروازی، خودداری، بلند حوصلگی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔ ان کے نزدیک حقیقی کامیابی محض خواب دیکھنے میں نہیں، بلکہ بلند مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل محنت، کردار سازی اور عملی جدوجہد میں پوشیدہ ہے۔

فکرِ اقبال کو عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے: پاراچنار میں یومِ اقبال کی پروقار تقریب

تقریب کا بنیادی پیغام یہ تھا کہ اقبالؒ کو صرف پڑھنے اور سننے کے بجائے ان کے افکار کو سمجھنے، اپنانے اور اپنی زندگیوں میں عملی طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ زندہ قومیں اپنے عظیم مفکرین کے نظریات کو محض تقریبات تک محدود نہیں رکھتیں، بلکہ انہیں اپنے کردار، فکر اور عمل کا حصہ بناتی ہیں۔

یہ بامقصد تقریب فکرِ اقبال کو نئی نسل تک منتقل کرنے اور معاشرے میں علمی، فکری اور شعوری بیداری کے فروغ کی جانب ایک قابلِ تحسین کاوش تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha