حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فقیہِ اہلِ بیتؑ، استاد العلماء والمجتہدین، حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی یاد میں، امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری، علمدار روڈ کوئٹہ پاکستان میں مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، قبائلی و سماجی شخصیات، بالخصوص سردار حیدر علی ہزارہ، اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل کریمی تودشکی، ڈائریکٹر خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ سید ابوالحسن میری، شیعہ کانفرنس کے نمائندگان، قراء، طلابِ علومِ دینیہ اور مختلف مکاتبِ فکر و طبقات سے تعلق رکھنے والے مؤمنین نے بھرپور شرکت کی۔

مجلس کے شرکاء نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی۔
مجلس کے اختتام پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے مرحوم کی گراں قدر علمی، دینی اور تدریسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے مرحوم کے بلند علمی مقام، دینی بصیرت اور معارفِ اہلِ بیتؑ کی ترویج کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو یاد کیا۔
اس پروگرام کے انعقاد اور انتظامات میں مصباح ایجوکیشنل اکیڈمی، کوثر ویلفیئر سوسائٹی اور مدرسہ علمیہ باقرالعلومؑ کے نوجوانوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں اور بھرپور تعاون کیا۔










آپ کا تبصرہ