ہفتہ 21 نومبر 2026 - 09:11
راجھستان میں آیت الله شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس و مجلسِ عزاء

حوزہ/امام جمعہ و جماعت مولانا علی حیدر نجفی  کی زیرِ نگرانی جامع مسجد امام مہدی (عج)، دورائی راجستھان میں اہلِ ایمان کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں قرآن کریم کی تلاوت کرکے اس کا ثواب مرحوم آیت اللہ وحید خراسانی رضوان اللہ علیہ کی روحِ پرفتوح کو ہدیہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ و جماعت مولانا علی حیدر نجفی کی زیرِ نگرانی جامع مسجد امام مہدی (عج)، دورائی راجستھان میں اہلِ ایمان کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں قرآن کریم کی تلاوت کرکے اس کا ثواب مرحوم آیت اللہ وحید خراسانی رضوان اللہ علیہ کی روحِ پرفتوح کو ہدیہ کیا گیا۔

راجھستان میں آیت الله شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس و مجلسِ عزاء

اس موقع پر مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ راجھستان نے کہا کہ آیت اللہ وحید خراسانیؒ کی شخصیت صرف علم و فقاہت اور مرجعیت ہی کی وجہ سے قابلِ احترام نہیں تھی، بلکہ شہزادیٔ کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے آپ کی بے مثال عقیدت، والہانہ محبت اور ایامِ عزائے فاطمیہ کے احیاء و فروغ کے لیے آپ کی گراں قدر خدمات نے مومنین کے دلوں میں ایک خاص مقام عطا کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی عشقِ فاطمی اور احیائے شعائرِ اہل بیت علیہم السلام کا جذبہ ہے جس نے مومنین کو آپ کی رحلت کے بعد بھی آپ کی یاد اور دینی خدمات سے وابستہ رکھا ہے۔

راجھستان میں آیت الله شیخ حسین وحید خراسانیؒ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس و مجلسِ عزاء

مولانا علی حیدر نجفی نے کہا کہ بلاشبہ ایسے علمائے ربانی کی یاد صرف تعزیتی کلمات تک محدود نہیں رہتی، بلکہ ان کے علمی، دینی اور مذہبی مشن کو زندہ رکھنا ہی ان کے لیے حقیقی خراجِ عقیدت ہے۔اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام، مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی دینی و مذہبی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کی خدمت اور شعائرِ فاطمیہ کے احیاء کی توفیق عطا فرمائے۔

مجلسِ ترحیم میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha