حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مختلف شہروں، خصوصاً بغداد اور نجف اشرف میں عوام نے بحرین کے شیعہ علماء کے خلاف آل خلیفہ حکومت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے ان سزاؤں کی مذمت کرتے ہوئے بحرینی علما کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق، بغداد اور نجف اشرف میں منعقدہ احتجاجی اجتماعات میں علماء، دینی طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بحرین کے عوام اور قید علماء کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے بحرین کے زیرِ حراست علماء کی تصاویر بھی اٹھائی تھیں۔
اسی سلسلے میں تنظیم ’’بقیۃ اللہ الاعظم (عج)‘‘ کے دستوں نے بھی بحرین کی جیلوں میں قید شیعہ علما کی حمایت میں احتجاجی اجتماع منعقد کیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔










آپ کا تبصرہ