ماہ رمضان مبارک
-
متحدہ علماء فورم جی بی کی جانب سے قم المقدس میں جشن تکلیف نوبالغان کا انعقاد
حوزہ/ متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے قم المقدس میں اس سال بالغ ہونے والے بچوں اور بچیوں کے لئے جشن تکلیگ نوبالغان کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
-
سلسلہ وار درس قرآنی:
قرآن کریم؛معاشرتی مشکلات اور ان کا حل
حوزہ/رمضان المبارک کی مناسبت سے ، حجت الاسلام و المسلمین استاد شیخ یعقوب بشوی کے قرآنیات پر روزانہ درس بعنوان"قرآن کریم؛معاشرتی مشکلات اور ان کا حل"حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س)سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔
-
روزہ فقط دین اسلام میں ہی واجب نہیں بلکہ تمام ادیان و مذاہب اس کی افادیت کے قائل، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے۔ اگر ماہ مبارک رمضان میں تطہیر نفس کے عمل کو خلوص اور محنت سے انجام دیا جائے تو آفاق کے در کھل سکتے ہیں اور رحمتوں کا نزول ہوسکتا ہے اور خدا کی مدد کا حصول یقینی ہوسکتا ہے۔
-
یکم رمضان سے رہبر انقلاب کی موجودگی میں محفل انس با قرآن کریم منعقد ہو گی
حوزہ/حسب سابق امسال بھی یکم رمضان المبارک سے ہی رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں قرآنی پروگرام کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔
-
مومن ماہ مبارک میں روزہ کے بعد پاک و پاکیزہ ہوجاتا ہے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب نے کہا کہ جب مومن روزہ رکھ کر اس ماہ مبارک کو گزار دیتا ہے تو وہ پاک و پاکیزہ ہوجاتا ہے۔ اس مہینے میں گناہوں کی تلافی کا بھی موقع دیا گیا ہے؛ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اس موقع کو ضائع نہ کریں اور اپنے گزشتہ گناہوں کی توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مغفرت طلب کریں۔
-
عالم اسلام رسولؐ و آلِ رسولؑ کی سیرت و تعلیمات کو بطور نمونہ بناکر گزارے’’ماہ رمضان‘‘، مولانا تقی عباس رضوی
حوزہ/ رمضان المبارک کو خداوندعالم نے صاحبانِ ایمان کے لئے کلیدِ سعادت قرار دیا ہے یہ وہ مبارک مہینہ ہے جوقرب خداوندی کا باعث ہے۔ یہ مہینہ صرف بھوک و پیاس کی شدت برداشت کرنے کا ہی نہیں بلکہ خود احتسابی اورپاکیزگی نفس کا مہینہ ہے،یہ مہینہ اصلاح معاشرہ اور عبادت و بندگی اور تلاوت ِ قرآن کریم کا مہینہ ہے ۔
-
اللہ کے بندے ماہ رمضان کا شدت سے انتظار کرتے ہیں اور جن کا ایمان کمزور ہے وہ ماہ رمضان کے نام سے خوف کھاتے ہیں، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ خطبہ جمعہ کے دوران امام جمعہ سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ پوری دنیا میں ایران اور چین کے معاہدہ کے حوالے سے تجزیات اور تبصرے ہو رہے ہیں۔ یہ 25 سالہ معاہدہ ہے، جس سے امریکہ اور اسرائیل کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ امریکہ اب پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے سوچ رہا ہے اور یہ امریکہ کی بدترین شکست ہے۔ اگرچہ اس معاہدے کی بہت ساری باتوں کو سامنے نہیں لایا گیا ہے، تاہم یہ واضح ہوچکا ہے کہ اس معاہدے کے بعد چین روزانہ ایران سے ایک ملین بیرل تیل برآمد کرے گا۔ ہماری دعا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو بھی ایسے معاہدے کرنے کی توفیق ہو۔
-
بہار ایسی بھی رمضان جیسی
حوزہ/ تن آسائی جسطرح جسم کوبیمار بناتی ہے اسی طرح غفلت اور اللہ سے دوری بھی روح انسانی کو فاسد کردیتی ہے اور مسلسل کھاتے پیتے رہنے سے جسمانی و روحانی دونوں امراض میں مبتلا کردیتی ہے۔ اس لئے ماہ مبارک رمضان کی تیاری اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق روزہ و نماز و دعا میں بسر اوقات کرنا ایمان و اسلام والوں کی دلی خواہش اور ان کا شیوہ ہے۔
-
ہادی ہیلپ لائن مسائل شرعیہ سے آگاہی کا ایک موثر ذریعہ
حوزہ/ احکام شرعی سے آگاہی کے لئے کچھ عرصہ قبل جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے اساتذہ و طلاب کی مساعی جمیلہ سے ہادی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا جسے مختصر سے عرصے میں کافی پذیرائی ملی کہ اب تک دو ہزار سے زائد افراد اپنے سولات کے جوابات حاصل کر چکے ہیں۔
-
آیت اللہ امام خامنہ ای کا اسرائیل کو داندان شکن جواب/ حواس باختہ صہیونی رژیم
حوزہ/ بتایا جاتاہے "حتمی حل" یا " یہودیوں کا آخری حل" ایک علامتی کوڈ تھا جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کو تاراج کرنے کے لئے استعمال کیاگیا۔
-
طلاب جامعہ امیرالمومنین "نجفی ہاؤس" کی ماہ رمضان المبارک میں آن لائن دینی خدمات
حوزہ/قم المقدسہ میں مقیم حوزہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین "نجفی ہاؤس" ممبئی کے طلاب کی جانب سے اس پورے ماہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو آن لائن دروس دینے کا سلسلہ جاری رہا۔
-
رمضان نامہ| رب کی عنایتوں اور فیضان کا مہینہ
قصیدہ خواں: جناب محمد افضل ایمانی شاعر: جناب حاجی فدا ناشاد (سپکر گلگت بلتستان اسمبلی)
-
احکام اسلامی|روزہ کی حالت میں آنکھ ، کان، ناک میں دوا ڈالنا
مہمان: حجۃ الاسلام محمد ادریس زاہدی
-
اعتکاف کی اہمیت و فوائد
حوزہ/اعتکاف ایک ایسا عمل ہے جو ہمارا تزکیہ نفس تو کرتا ہی ہے ساتھ ساتھ اللہ سے وابستگی میں اضافہ کر دیتا ہے۔
-
ویڈیو| رمضان المبارک کی خصوصی ٹرانسمیشن نور رمضان قسط (1)
مہمان: محترمہ خواہر معصومہ جعفری
-
احکام اسلامی| روزہ کی نیت
حجۃ الاسلام سید عباس مہدی
-
مکتب اہلبیت (ع) کے پیروکار ہر دور میں منظم اور متحرک رہتے ہوئے ہر خطےمیں اپنے حصے کا کام سرانجام دیتے آرہے ہیں، سید شکیل شاہ حسینی
حوزہ/ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید شکیل شاھ حسینی نے اصغریہ تحریک کے 4 یوم تاسیس کے موقع پہ تحریک کے کارکنان ذمہ داران اور علمائے کرام کے خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مکتب اہلبیت علھیم السلام کے پیروکار ہر دور میں منظم اور متحرک رہتے ہوئے ہر خطے میں اپنے حصے کا کام سرانجام دیتے آرہے ہیں.
-
ویڈیو|ماہ مبارک رمضان کی فضیلت
علامہ حافظ ریاض حسین نجفی
-
ماه صیام کی یومیہ دعائیں: تشریح و تفسیر
ماہ صیام کے چھٹے دن کی دعا:تشریح و تفسیر
حوزہ/گناہ نفس کو ذلیل 'نجس ' تنگ اور تاریک کردیتا ہے گناہ کا ایک اثر یہ بھی ہے کہ گنہگار کو لوگوں سے وحشت ہوجاتی ہے اور جیسے جیسے یہ وحشت اس کے اندرترقی کرتی جاتی ہے ویسے ویسے وہ لوگوں سے دور بھاگتا جاتا ہے۔
-
قرآن مجید ،عطردان الٰہی
حوزہ/آج کا انسان سکون قلب کی خاطر دنیا کی ہر نعمت داؤں پہ لگانے سے نہیں کتراتا ، خالق حقیقی نے ہماری تخلیق کے ساتھ ساتھ اس قلبی سکون کا انتظام کیا اور کہا اگر تم قلبی سکون چاہتے ہو تو میرا ذکر کرو۔
-
ماه صیام کی یومیہ دعائیں: تشریح و تفسیر
ماہ صیام کے پانچویں دن کی دعا:تشریح و تفسیر
حوزہ/جب استغفار قلبی تطہیر کا نام ہے تو اس کا پروسس بھی قلبی ہونا چاہئیے " استغفار " یعنی دل کی پکار نہ کہ لسانی تکرار لیکن دیکھنے میں اکثر لسانی تکرار ہی آتی ہے۔
-
ماہ صیام کی یومیہ دعائیں :تشریح و تفسیر
ماہ صیام کے چوتھے دن کی دعا:تشریح و تفسیر
حوزہ/امریکہ کو اپنی ٹیکنالوجی کی طاقت پر بہت غرور تھا ایران نے گلوبل ہاک کو مار گرا کے بتایا کہ اصلی طاقت احکام خدا پر عمل سے آتی ہے؛ جس ڈرون طیارے کو ،ریڈار سے بھی دیکھا نہیں جاسکتا تھا اس کو مصلے کی نگاہوں نے دیکھ لیا۔
-
ماہ صیام کی یومیہ دعائیں :تشریح و تفسیر
ماہ صیام کے تیسرے دن کی دعا:تشریح و تفسیر
حوزہ/دنیا ذلیل چیزیں دے کے کیا کچھ نہیں منواتی، بندہ اگر حقیقی آگاہی اپنے رب سے طلب کر لے تو اسکی آنکھوں سے پردے اٹھ جائیں گے۔کل کے حلوے اور آج کے پیکیج میں کوئی فرق ہے؟
-
حدیث روز:
ماہ رمضان کو رمضان کیوں کہتے ہیں؟
حوزہ / رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ماہ رمضان کو "رمضان" کہنے کی وجہ کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی،علی زین
حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی زین نے مرکزی کابینہ کی خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی۔جس کے لیےسوشل میڈیا کے ذریعے کارکنان تک علماء کرام کے دروس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
-
ماہ صیام کی یومیہ دعائیں :تشریح و تفسیر
ماہ صیام کے دوسرے دن کی دعا:تشریح و تفسیر
حوزہ/ تلاوت سمجھ سمجھ کر پڑھنے کو کہتے ہیں جھوم جھوم کر پڑھنے کو نہیں کہتے عمل اور حرکت پر آمادہ کرنے والی قرات کو تلاوت کہتے ہیں دماغوں کو منجمد کردینے والی قرائت پر خود قرآن لعنت کرتا ہے۔
-
رمضان المبارک میں 800 لوگوں کو قرنطینہ سہولیات و میزبانی کی پیش کش، انجمن انقلاب مہدی کرگل
حوزہ/انجمن انقلاب مہدی کرگل نے ضلع انتظامیہ اور حکام کا اپنے ديار میں بعض زوار کے منتقل کرنے پر صمیمانہ تشکر ادا کرتے ہوئے کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا اور لداخ تحصیل تے سورو میں اپنی خدمات انجام دینے کیلئے ایک اہم پیش کش کا اعلان بھی کیا۔